کیا آپ کے پاس سفر کے لئے صحیح دستاویز ہے؟

  • ہاں ، میرے پاس درست سفری دستاویزات موجود ہیں۔

    کروشیا چھورنے کے لے آپ کے پاس درست سفری دستاویزات موجود ہونے چاہیے۔ اپنی اصل سفری دستاویز آی او ایم کے مشیر کو دکھائیں جو اس کی صداقت کی جانچ کرے گا اور اس کی ایک کاپی بنائے گا۔

  • نہیں، میرے پاس سفری صحیح دستاویز نہیں ہے، میں کیا کروں؟

    اگر آپ کے پاس صحیح سفر کی دستاویز نہیں ہے، آپ کو متبادل سفر کی دستاویزات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

    ہم آپ کو سفارتخانے سے سفری دستاویزات کو کیسے حاصل کرنے کے بارے میں آگاہ کرسکتے ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو،
    آی او ایم درخواست کے طریقہ کار کے دوران بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے اور اگر آپ کے پاس کچھ نہیں ہے تو نئی دستاویزات کی ادائیگی بھی کرسکتا ہے۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ اپنی قومیت اور شناخت کو ثابت کرنے سمیت اس درخواست کے ذمہ دار ہیں۔

    آپ کے متبادل سفری دستاویزات کا اجرا مکمل طور پر آپ کے ملک کے سفارت خانے کے ہاتھ میں ہے۔ یہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرے گا اور متبادل سفر کی دستاویز جاری کرے گا اور مکمل ہونے پر آپ کو آگاہ کرے گا۔

    آی او ایم کا سفارتخانے کے فیصلے یا اجراء کے طریقہ کار کی لمبائی پر کوئی اثر نہیں ہے۔ آپ کی شناخت کی تیز توثیق آپ کی فراہم کردہ صحیح اور درست معلومات پر منحصر ہے۔ اگر سفارتخانہ آپ کی شناخت کی تصدیق کرنے میں ناکام رہتا ہے،
    یہ آپ کے لئے متبادل سفری دستاویز جاری نہیں کرسکتا ہے اور اس طرح آی او ایم آپ کو واپس آپ کے اصل ملک نہیں بیجھ سکے گا۔

    آی او ایم متبادل سفر دستاویز کے اجراء سے منسلک ہر قیمت کو پورا کرسکتا ہے۔

آپ کی واپسی کی تیاری

  • آپ کی روانگی کی تیاری میں کیا شامل ہے؟

    آپ کا کام ان چیزوں کو پیک کرنا ہے جو آپ اپنے ساتھ لینا چاہتے ہیں۔ فلائٹ ٹکٹ کی قیمت میں آپ کا سامان بھی شامل ہے۔
    تاہم ، مسافروں کے سامان کی نقل و حمل کے اصولوں کا احترام کرنا ضروری ہے (مندرجہ ذیل پڑھیں) منزل سے قطع نظر ، یورپی یونین سے تمام روانگیوں پر لاگو۔ آپ روانگی کے دن تک اپنی روانگی کی تیاریوں کا حال دیکھ سکتے ہیں، صرف ہماری ہیلپ لائن کو کال کرین 887 6463 1 385+ ، ہمیں ای میل کریں iomcroatiaavrr@iom.int یا ہمارے دفتر جائیں
    Račkoga 3, Zagreb

  • اپنا سامان پیک کرنے کے لئے ہدایات:

    اجازت دی گئی ٹکڑوں کی تعداد پر تفصیلی معلومات، طول و عرض اور سامان کا وزن براہ راست ایئر لائن سے طلب کیا جائے گا جس کے ساتھ آپ اڑان جا رہے ہو۔ عام رہنمائی کے طور پر ، آپ عام طور پر زیادہ سے زیادہ ۲۰کلوگرام فی مسافر لے سکتے ہیں (چیک ان سامان کے لئے) اور آن بورڈ سامان چھ کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہے اور ۲۵٭ ۴۵٭ ۵۶سینٹی میٹر سے بڑا نہیں۔ اگر سامان وزن کی حد سے زیادہ ہے تو ، اضافی فیس لاگو ہوگی، لیکن آی او ایم ان کا احاطہ نہیں کرتا ہے۔
    لہذا ، ہوائی اڈے جانے سے پہلے اپنے سامان کا وزن کرنا آپ کے مفاد میں ہے۔

    ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ سامان جو آپ کو پرواز میں ضرورت نہیں ہے اپنے چیک ان سامان میں پیک کریں، مائع ، جیل ، رنگ سپرے ، وغیرہ سمیت۔ تمام مائعات ، پیسٹ ، کریم ، مختلف کاسمیٹک یا دواؤں کے سپرے کو صرف ہوائی جہاز کے کیبن میں لے جانے کی اجازت ہے جو صرف ۱۰۰ملی لیٹر تک کنٹینر میں باندھ دیا جائے، زیادہ نہیں ، اور شفاف بیگ میں ڈالا جاے۔ مائع کی کل مقدار ۱لیٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاھیے۔

    دوائیں جو آپ کو ہر وقت اپنے پاس رکھنی چاہیں ہوائی جہاز کے کیبن میں لے جاسکتی ہیں۔ سیکیورٹی اسکریننگ کے طریقہ کار کو تیز کرنے کے براہ کرم اپنی ضروریات کا ثبوت تیار کریں (طب دستاویزات ، ڈاکٹر کی رسیدیں وغیرہ)۔

روانگی کا دن کیسا لگتا ہے؟

  • روانگی

    ہوائی اڈے تک آپ کی آمد و رفت کا معاہدہ کسی آی او ایم افسر کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے یا آپ خود اس کا بندوبست کرسکتے ہیں ، چاہے وہ بس یا ٹیکسی کے ذریعہ ہو۔ ہوائی اڈے پر، آپ کے سفر کے اخراجات کے ثبوت کے طور پر آپ نے آی او ایم افسر کو ٹکٹ جمع کروانے کے بعد ،آی او ایم افسر آپ کے سفر کی جگہ سے ہوائی اڈے تک آپ کے سفری ٹکٹ کے اخراجات کی ادائیگی کرے گا۔ اگر آپ گاری سے ہوائی اڈے پر پہنچیں تو آی او ایم ایندھن کے اخراجات کو پورا نہیں کرے گا۔
    اہم: سفر کے اخراجات کی ادائیگی اصل سفر کے ٹکٹ پیش کرنے کے بعد ہی کی جاسکتی ہے۔

    آی او ایم آفیسر آپ کو راہداری کے علاقے تک ہر طرح سے رہنمائی کرے گا، اور اور سامان چیک ان اور پاسپورٹ کنٹرول میں تمام طریقہ کار میں آپ کی مدد کریں۔ ہوائی اڈے پر، آی او ایم آفیسر آپ کو آپ کی پرواز کا ٹکٹ ، سفری دستاویزات ، مالی الاؤنس بھی دے گا اور آی او ایم بیگ دیا جاے گا۔ آپ باقاعدہ مسافر کی حیثیت سے سفر کریں گے، پرواز کے عملے کو آپ کی واپسی کے کردار سے آگاہ نہیں کیا جائے گا۔

  • راہداری ملک کے راستے واپسی کا طریقہ کار کیا ہے؟

    بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر طیارے تبدیل کرنا وقت کا تقاضا اور دباؤ کا باعث ہوسکتے ہیں۔ ممکنہ پریشانیوں سے بچنے کے لیے، آی او ایم یا اس ملک کا کوئی ساتھی آپ کی مدد کے لئے حاضر ہوگا۔ وہ آی او ایم بیگ کے ذریعہ آپ کی شناخت کرے گا ، لہذا براہ کرم اسے دیکھنے میں رکھیں۔

  • اصل ملک میں

    اگر درخواست کی گئی تو، آی او ایم آفیسر آپ کے آبائی ملک میں آپ کا انتظار کرے گا